ابنا: میانمار میں نہتّے مسلمانوں پر جاری مظالم کے سلسلے میں اراکان کے "قادربیل " علاقے میں بڈھسٹوں نے ایک مسلم لڑکی کی آبروریزی کرتے ہوئے اسکے گھرانے کے 5 افراد کو قتل عام کیا ۔
اس سے قبل سنیچر کو میانمار کی پولیس نے بڈھسٹوں کے گھروں کو جلانے کا بے بنیاد الزام عائد کرکے 50 مسلمانوں کو گرفتار کیا تھا اور انہیں کسی بھی عدالتی کاروائی کے بغیر جیل میں ڈالا تھا۔
میانمار میں جون 2012 سے شدت پسند بڈھسٹوں کی جانب سے روہنگیائی مسلمانوں پر تشدد کا سلسلہ آغاز ہوا ہے اور حکومت بھی اس سلسلے میں انکی مدد وحمایت کررہی ہے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق شدت پسند بڈھسٹوں کے حملوں میں سینکڑوں مسلمان جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔
.......
/169